ETV Bharat / state

گاندربل: عمارتی لکڑی سمیت اسمگلر گرفتار

گاندربل کے علاقہ کنگن میں جموں و کشمیر پولیس نے کئی مکعب عمارتی لکڑی ضبط کرکے اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

گاندربل: عمارتی لکڑی سمیت اسمگلر گرفتار
گاندربل: عمارتی لکڑی سمیت اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 6:21 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر پولیس نے کنگن علاقے میں بھاری مقدار میں تعمیراتی لکڑی ضبط کرکے تین اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی۔

پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گاندربل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور تعمیراتی لکڑی لے جا رہے تین افراد کو گرفتار کرکے کئی مکعب عمارتی لکڑی کو بھی ضبط کر لیا۔

پولیس ذرائع نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد یوسف ٹھیکری ولد لال دین، نذیر احمد ٹھیکری ولد سیف الدین اور شوکٹ احمد بانیہ ولد محمد اسحاق ساکنان ددر وڑر، مامر ،کنگن کے طور پر کی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ کنگن میں ایف آئی آر نمبر 07/2021 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی باشندوں نے پولیس کی کارروائی کی سرہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی سبز سونے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کو جاری رکھے جانے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.