ETV Bharat / state

گاندربل : خاتون سرپنچ جن کے کام کی تعریف وزیراعظم نے کی - ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں جب ضلع گاندربل کے وتلار علاقے کی خاتون کا نام لیا، اس کے بعد سے ہی ضلع میں اس خاتون کی ستائش کی جارہی ہے۔

ganderbal women
ganderbal women
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:03 PM IST

گزشتہ اتوار کے روز ریڈیو پروگرام من کی بات میں وزیراعظم نریندر مودی نے واتلار کی رہنے والی زیتونہ بیگم کا ذکر کیا۔

خاتون سرپنچ جن کے کام کی وزیر اعظم نے تعریف کی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران زیتونہ بیگم نے گھر گھر جاکر مفت ماسکس اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔

وہیں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں زیتون بیگم نے کہا 'انھیں کافی خوشی محسوس رہی ہے کہ نرندر مودی نے اپنے پروگرام من کی بات میں ان کا ذکر کیا'۔

اُنہوں نے کہا 'میں نے پنچایت انتخابات میں حصہ لیا اور موجودہ وقت میں علاقے کی سرپنچ ہوں'۔

زیتونہ بیگم نے کہا 'بنا کسی پارٹی کے ٹکٹ پر آزاد امیدوار الیکشن لڑا اور لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے کامیاب بنایا جس کے بعد میں نے لوگوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا'۔

زیتونہ نے کہا 'علاقے میں سیاسی رہنما اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے اور اس علاقے کو پسماندہ رکھا گیا تھا، تاہم جب سے میں نے سرپنچ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے علاقے میں مسلسل کام کرا رہی ہوں'۔

یہ بھی پڑھیے
عیدالاضحٰی: جانوروں کی فروخت کے لیے مَنڈی کا مطالبہ

انہوں نے کہا 'پروگرام من کی بات میں میرے ذکر کے بعد مجھے شہرت ملی ہیں اور میں اب زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کروں گی۔

انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'علاقے میں کسانوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے اسلیئے ان کسانوں کے 'کے سی سی' لون معاف کیا جائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.