ETV Bharat / state

گاندربل: یاترا منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

سالانہ امرناتھ یاترا کی منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں سی آر پی ایف نے ضلع گاندربل کے بال تال علاقے میں راشن کٹس تقسیم کیے۔

گاندربل: یاترا منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم
گاندربل: یاترا منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 3:07 PM IST

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے وسطی کشمیر کے بال تل، گاندربل علاقے میں گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے۔

گاندربل: یاترا منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

سی آر پی ایف کے ایک عہدیداروں نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کی منسوخی کے سبب مزدور اور گھوڑے بان کافی پریشان ہو گئے ہیں اور انکی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سی آر پی ایف کی جانب سے انہیں راشن کٹس فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مقامی کنبے خصوصا گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران محنت مزدوری کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ جٹا پاتے تھے تاہم دو برسوں سے لگاتار یاترا منسوخ ہونے کے سبب یاترا پر منحصر افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: پرکاش اتسو کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بال تال کے مقام پر 150 سے زائد ضرورت مند افراد کو قریب ایک ماہ کا راشن مفت فراہم کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے ہماری امداد کی جاتی ہے تاہم سرکار نے ہمیں پس پشت ڈال دیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.