ETV Bharat / state

مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر خصوصی پیکیج کا مطالبہ - خودکشی کے بڑھتے رجحان

ضلع گاندربل میں کانگریس لیڈران و کارکان نے ایک میٹنگ کے دوران بڑھتی مہنگائی اور لاک ڈاؤن کی مار جھیلنے والے افراد کے لیے ایل جی انتظامیہ سے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے کی گزارش کی۔

گاندربل: مہنگائی اور لاک ڈائون کی مار جھیلنے والوں کے لیے خصوصی پیکیج کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:51 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کانگریس لیڈران و کارکان نے ایک میٹنگ کے دوران 24جون کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی کل جماعتی میٹنگ کے حوالے سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی پذیرائی کی۔

گاندربل: مہنگائی اور لاک ڈائون کے پیش نظر خصوصی پیکیج کا مطالبہ

میٹنگ کے دوان کانگریس لیڈران نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہنگائی کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔ پیٹرل، ڈیزل اور رسوئی گیس سمیت اشیاء خورد و نوش کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی جینا دوبھر کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مسلسل لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی مار جھیل رہے غریب لوگوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیے جانے کی گزارش کی۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری

انہوں نے خودکشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں بے روزگاری نے اس قدر سنگين رخ اختيار کیا ہے کہ ہمارے نوجوان خودکشی جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے نوجوانوں کے لیے فوری طور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

دریں اثناء، میٹنگ کے دوران لیڈران و کارکنان نے گزشتہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہوئی کل جماعتی میٹنگ کے دوران ’’جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق گفتگو کرنے اور عوام کی صحیح ترجمانی کرنے‘‘ پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی پذیرائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.