ETV Bharat / state

Kangan Road Accident گاندربل کے کنگن میں سڑک حادثہ، مولوی قیصر احمد وانی کی موت - کشمیر اردو نیوز

گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز سوئفٹ کار اور آلٹو کار کے درمیان زبردست ٹرک ہوگئی جس میں ایک جواں سال نوجوان ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متوفی کی شناخت مولوی قیصر احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:56 AM IST

گاندربل کے کنگن میں سڑک حادثہ

گاندربل: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز ایک سوئفٹ کار زیر نمبر/6685 JK16اور آلٹو کار زیر نمبر/5488 JK16Aکے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں مولوی قیصر احمد وانی والد عبدالحمید وانی، سراج الدین میر ولد غلام حسن میر، ساکن فراگنڈ، طارق احمد راتھر ولد عبدالصمد ساکن تولہ مولہ گاندربل اور محمد شفیع شیخ والد عبدالاحد ساکن سالورہ گاندربل شامل ہیں۔ جن میں سے بعد میں جواں سال نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز بانی باغ کنگن میں سوفٹ اور آلٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے دو گاڑیوں میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے مولوی قیصر احمد وانی کو مزید علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ قیصر احمد ایک عالم دین تھا جو ادارہ تعلیم اسلامی اننت ناگ سے وابستہ تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ نماز جمعہ کا خطبہ دینے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : JCB Helper Killed: جے سی بی حادثہ کا شکار، ہیلپر ہلاک، ڈرائیور سمیت دو زخمی

بتادیں کہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے مطابق وادی میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12, ہزار 429 افراد ہلاک جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.