ETV Bharat / state

گاندربل: فوج کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز - آبی ذخائر کی شان رفتہ بحال

ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں فوج نے جل شکتی ابھیان کے تحت ایک آگہی پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے برم سر نالہ کی صفائی کا آغاز کیا۔

گاندربل: فوج کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 5:22 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں فوج کی آسام رائفلز کے 34 آرآر یونٹ نے کنگن اور نارہ ناگ کے باشندوں، پنچ اور سرپنچ صاحبان کے ساتھ ’’جل شکتی ابھیان‘‘ کے تحت آبی ذخائر کو صاف ستھرا رکھنے کی پہل کرتے ہوئے نارہ ناگ میں صفائی کا آغاز کیا۔

گاندربل: فوج کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

اس مہم کے تحت ضلع گاندربل کے نارہ ناگ مقام پر ’’برم سر نالہ‘‘ کی صفائی کی گئی۔ صفائی کے دوران آبی ذخائر سے پلاسٹک تھیلوں اور بوتلوں سمیت دیگر کوڑے کرکٹ کو ہٹایا گیا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ برم سر نالہ مہلش اور ہرموکھ پہاڑوں سے گزر کر نارہ ناگ گاؤں سے ہوتے ہوئے نالہ سندھ میں جا ملتا ہے۔ اگر چہ برم سر نالہ صاف پانی کا ایک ذخیرہ ہے تاہم اس میں کئی مقامات پر پلاسٹک سمیت دیگر اشیاء کے سبب پانی آلودہ ہونے کے درپے ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: صفاپورہ میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آبی ذخائر کی شان رفتہ بحال کرنے اور ان کی صفائی ستھرائی انجام دیے جانے کے احکامات صادر ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں چشموں، ندی نالوں سمیت مختلف آبی ذخائر کی صفائی مہم انجام دی جا رہی ہے۔

مقامی باشندوں نے فوج کی جانب سے کی گئی پہل کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.