ETV Bharat / state

گاندربل: 50 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں اسمگل کی جا رہی 50 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

گاندربل: 50مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط
گاندربل: 50مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:41 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں مانسبل فارسٹ رینج سے اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی کو محکمہ جنگلات نے پنزن علاقے میں ضبط کرکے گاڑی اور تعمیراتی لکڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق جمعرات کی صبح خانن سے کنگن 50مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی لے جا رہی ایک گاڑی پنزن کے مقام پر خراب ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات اور پولیس کو اطلاع دی تاہم اس دوران ڈرائیور اور گاڑی میں سوار دیگر افراد گاڑی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

گاندربل: 50 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط

مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اسمگل کی جا رہی لکڑی چیک پوسٹ سے محکمہ کے افسران کی نظروں سے اوجھل کس طرح یہاں پہنچی؟‘‘

مقامی لوگوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کے بغیر اسمگلروں کے لیے اس طرح سب سونے کی اسمگلنگ نا ممکن ہے۔ تاہم اس ضمن میں محکمہ جنگلات کے افسران نے کیمرے کے سامنے اپنا رد عمل ظاہر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

عوام کا ماننا ہے کہ ’’اسمگلر محکمہ کے ملازمین سے ملکر تعمیراتی لکڑی کو دور دراز علاقوں میں پہنچا کر موٹی رقومات حاصل تو کرتے ہیں تاہم ان اسمگلروں کے ساتھ ساتھ وہ ملازمیں بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ہے جو چند پیسوں کے لیے یہ کام انجام دیتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.