جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آزادی کا امرت مہوتسو کے جوش خروش اور جذبہ کے تحت اور یوم آئین/قومی قانون کے موقع پر وسن میں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں کی جانب سے خون عطیہ کا کیمپ انعقاد کیا گیا، جس میں 103 خون کے یونٹ عطیہ کیے گئے۔
اس موقع پر کیمپ میں موجود اہلکاروں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جن میں 5 رائفل خواتین، عام شہری سمیت سی آر پی ایف اہلکاروں نے شرکت کی۔ جنہوں نے جوش و خروش کے ساتھ خون عطیہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل: آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز
مقامی لوگوں نے تقریب کے انعقاد پر فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے فوج اور مقامی عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔