ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے رواں دواں

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 5:31 PM IST

یکم جولائی سے شروع امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 3 لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گُپھا کا درشن کیا ہے۔ وہیں جمعرات کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار ا سو 11 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

fresh-batch-of-3111-pilgrims-leave-from-jammu-base-camp
امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے رواں دواں
امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے رواں دواں

بالتل (گاندربل): 3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 25 واں قافلہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بم بم بولے نعروں کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 3 ہزار 1 سو 11 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 124 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 83 گاڑیوں میں 2 ہزار 1 سو 54 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1686 مرد، 424 خواتین، 6 بچے اور 47 سادھو شامل تھے۔

وہیں بالتل بیس کیمپ کے لئے 41 گاڑیوں میں 9 سو 7 یاتری روانہ ہوئے جن میں 616 مرد، 336 خواتین اور 5 بچے شامل تھے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک زائد از ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔

یاترا پر آیے لوگ اس بار انتظامیہ کی جنب سے کیے گئے انتظامات کو لیکر خوش نظر آرہے ہے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ اس بار امرناتھ ٹریک کو چوڑا کیا گیا ہے، اور اس ٹریک کی اچھی مرمت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سکیورٹی کے کافی اچھے انتظامات ہے ۔ وہیں کھانے پینے اور رہنے کے انتظامات بھی بہت اچھے ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 دل کا دورہ پڑنے سے 2 یاتریوں کی موت

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ واضح رہے یاترا ہمیشہ پینتالیس دنوں کی ہوا کرتی تھی، تاہم اس بار پہلی مرتبہ یاترا پورے دو ماہ تک چلے گی اور اس کا اختتام اکتیس اگست کو ہوگا۔بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گھپا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.