ETV Bharat / state

گاندربل: انتظامیہ کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم شروع

author img

By

Published : May 17, 2021, 7:40 AM IST

گاندربل کے لار سرکل میں مفت راشن کی تقسیم شروع ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے سرکار کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیل سپلائی آفیسر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

free ration distribution starts in lar area in ganderbal
گاندربل: انتظامیہ کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم شروع

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک کی متعدد ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کے سبب لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

لوگوں کے گھروں میں قید ہوجانے کے سبب غریب طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے جن کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے دو ماہ یعنی مئی اور جون کے لیے مفت راشن فی فرد پانچ کلو کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد گاندربل کے ژون ولی وار سے اس مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس ضمن میں گاندربل کے لار سرکل میں مفت راشن کی تقسیم شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے سرکار کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیل سپلائی آفیسر لار سرکل منصور احمد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ آفیسر اور اس کے ماتحت عملے نے دن رات کوششیں جاری رکھتے ہوئے مفت راشن کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ کے ذریعے دی جانے والی راشن کو بھی لوگوں کے دروازے تک پہنچایا ہے۔

مقامی سرپنچ نے کہا کہ ایک طرف جہاں کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہے، لیکن دوسری جانب آفیسر نے اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ اس مفت راشن کی تقسیم کاری کو گھر گھر پہنچایا ہے جو قابل تعریف ہے۔

تحصیل سپلائی آفیسر منصور احمد بٹ نے کہا کہ آج سے جو مفت راشن کی تقسیم شروع ہوئی ہے۔ اس کی جانچ پڑتال کے بعد وہ از خود ہر راشن اسٹور کا دورہ کرکے لوگوں سے معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ کیا واقعی میں ہر اسٹور کیپر لوگوں تک راشن پہنچا رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کے تئیں میرے ذاتی نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.