ETV Bharat / state

سری نگر - لیہہ شاہراہ پر درماندہ ڈرائیورس کے لیے مفت کھانا دستیاب - ضلع گاندربل کے وسن علاقے

پرویز احمد نے بتایا کہ کشمیر مہمان نوازی میں مشہور ہے اور ہم نے اسی ضمن میں کچھ دنوں سے ڈرائیورز کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا ہے اور یہ کام آگے بھی جاری رہے گا۔

Free langer for stranderd drivers on Sringaar Leh Highway

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:04 PM IST

ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں درماندہ ڈرائیوروں کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مفت کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

لیہہ شاہراہ پر درماندہ ڈرائیورس کے لیے مفت کھانا

گذشتہ کچھ روز سے مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے لداخ شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور ضلع گاندربل میں درماندہ ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ڈرائیوروں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں گذشتہ ایک ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

وسن میں درماندہ ڈرائیوروں نے بتایا 'ہمیں یہاں پر کچھ لوگوں نے کھانے پینے کا سامان اپنے گھروں سے لاکر دیا ہے اور اب گذشتہ تین روز سے آواز اور احساس این جی او کی جانب سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
لوگوں کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے: اپنی پارٹی

وہیں این جی او کے صدر پرویز احمد نے بتایا 'کشمیر مہمان نوازی میں مشہور ہے اور ہم نے اسی ضمن میں کچھ دنوں سے ڈرائیورز کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا ہے اور جب تک راستہ نہیں کھلے گا، ہم ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرتے رہیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.