ETV Bharat / state

New Fisheries Centre In Ganderbal گاندربل میں ٹراؤٹ فش، کارپ فش کی دستیابی کیلئے متعدد سینٹر کھولے گئے

عیدالفطر کے پرمسرت موقعے پر محکمہ ماہی گیری گاندربل نے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ گاندربل ضلع میں 18 اپریل سے 20 اپریل تک ٹراؤٹ فش، کارپ فش کی دستیابی کے لیے کئی سینٹر کھولے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 7:47 AM IST

گاندربل میں ٹراؤٹ فش، کارپ فش کی دستیابی کے لیے متعدد سینٹر کھولے گئے

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تمام سرکاری سیل کاؤنٹرز پر (ٹراؤٹ فش فارم مامر اور ٹراؤٹ فش فارم مارگنڈ) دستیاب ہوگی۔ یہ ٹراؤٹ مچھلی ضلع گاندربل کے مختلف پرائیویٹ ٹراؤٹ یونٹس پر سرکاری قیمت پانچ سو روپے فی کلو کے حساب سے ملے گی۔ اس کے علاوہ ٹراؤٹ مچھلی کی گھر گھر فروختگی سے متعلق موبائل وین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل ڈاکٹر سلمان روف چالکو نے ضلع گاندربل کے عہدیداروں بشمول فش فارمز کے انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل سے 20 اپریل تک معیاری مچھلیوں اور حفظان صحت سے متعلق مچھلی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دن زیادہ تر لوگ مچھلیاں کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے اس طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ ماہی پروری کی جانب سے ہمیشہ ضلع گاندربل کے مختلف سیل یونٹس میں تمام مذاہب کے تہواروں پر ٹراؤٹ مچھلی کی دستیابی کے لیے مناسب اقدامات کیے جاتے ہیں جس میں موبائل وین ڈور سٹیپ سیل کی دستیابی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جب سے گوشت کھانے کی وجہ سے لوگوں میں چربی بڑھنے لگی ہے، تب سے ڈاکٹروں کی صلاح پر خاص کر دل کے مریض ٹراؤٹ مچھلی کا استعمال کر رہے ہیں۔ گاندربل میں سرکاری فش فارمز کے علاوہ بڑی تعداد میں پرائیوٹ فارمز بھی قائم کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب لوگوں کو گھر بیٹھے مچھلیاں مل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fish Farms in Ganderbal گاندربل میں گوشت کے بجائے مچھلیوں کا استعمال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.