ETV Bharat / state

Residential Housed Gutted in Ganderbal گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - تولہ مولہ رہائشی مکان خاکستر

ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا تاہم آگ کی واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Residential Housed Gutted in Tulla Mulla Ganderbal

گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 7:13 PM IST

گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلال احمد ڈار، عبد الرشید ڈار اور محمد مقبول ڈار پسران گُلہ ڈار کے مشترکہ رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire Incident in Ganderbal Residential Housed Gutted

آتشزدگی کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی مقامی رضاکاروں نے بچاؤ کاررروائی شروع کی اور پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ فائر ٹینڈرز نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکتا تاہم پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ادھر، متاثرین نے ضلع انتظامیہ سے بازآبادکاری اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.