ETV Bharat / state

Fire breaks out in Ganderbal گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی ٹین شیڈ خاکستر - کشمیر اردو نیوز

گاندربل میں گذشتہ روز ایک رہائشی ٹین شیڈ آگ لگنے کے سبب جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ Fire breaks out in Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 2:26 PM IST

Updated : Jan 8, 2023, 2:48 PM IST

گاندربل میں آتشزدگی

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گزشتہ روز ایک رہائشی ٹین شیڈ میں آگ لگ گئی جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آتشزدگی کی اس وارادت میں شیڈ میں رہائشی کنبے کا تمام سازو سامان آگ کی نذر ہوگیا ہے اور مذکورہ کنبہ بے گھر ہوگیا ہے۔ گاندربل کے رہنے والے جاوید احمد حجام ولد عبدل صمد حجام ساکن اری گوری پورہ کنگن کے ٹین شیڈ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ان کا کافی نقصان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے اری گوری پورہ کنگن میں اتوار کو آگ لگنے سے ایک ٹین شیڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی بروقت مداخلت اور فائر بریگیڈ عملہ نے آگ کو رہائشی مکانات کے قریب پھیلنے سے روک دیا۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ Fire Breaks out in Residential Tin Shed

واضح رہے کہ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس ٹریننگ سینٹر، ہاری پورہ، کے قریب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک ڈھابہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب کرشنا ڈھابہ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ وہیں گاندربل ضلع میں ایک اور آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تھا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ مقامی باشندوں کے مطابق گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں بلال احمد ڈار، عبد الرشید ڈار اور محمد مقبول ڈار پسران گُلہ ڈار کے مشترکہ رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire Breaks out in Residential Tin Shed

یہ بھی پڑھیں : Residential Housed Gutted in Ganderbal گاندربل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

Last Updated : Jan 8, 2023, 2:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.