وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے علاقہ درد وڈر مامر کنگن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جہاں رہائشی عمارت خاکستر ہوگئی۔ Fire breaks out in Dard Wooder Mamer Kangan
عینی شاہدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درد وڑر مامر کنگن میں مولوی محمد علی بانیا کے رہائشی مکان میں آج دوپہر بعد بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی جو تیزی سے پورے رہائشی مکان میں پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Snowland Hotel Kangan Gutted: مامرکنگن میں واقع سنولینڈ ہوٹل میں آتشزدگی
وہیں پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم آگ کی اس واردات میں مولوی محمد علی کے رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو نقصان پہنچا۔