گاندبل ضلع میں پانچویں مرحلے کے تحت جن 2 انتخابی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان میں واکورہ اے اور واکورہ بی شامل ہیں۔ واکورہ بلاک میں 88 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
ان میں 19 ڈی ڈی سی امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں جبکہ 8 سرپنچ اور 61 پنچ کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ علاقے میں ووٹ ڈالنے کے لئے 99 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ادھر گاندبل ضلعے کی دو نشتوں میں ہو رہی ووٹنگ میں 19 ڈی ڈی سی امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں ان انتخابی حلقوں میں 24262 رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
اپنی پارٹی کے امیدوار سعد اصغر علی سے خاص بات چیت ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدوار سعد علی اصغر سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے ووٹنگ کے عمل پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک جو بھی یہاں کے امیدوار منتخب ہوکر آئے۔ انہوں نے ترقی کے نام پر علاقے کے لوگوں کو دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا گپکار اعلامیہ میں شامل پارٹیاں لوگوں اب گمراہ کر رہی ہیں۔
سعد اصغر علی نے کہا کہ واکورہ کے لوگوں کو سابقہ حکومتوں نے اب تک بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے کہا کہ اگر انہیں کامیابی ملتی ہے تو یہ لوگوں کے توقعات پر کھرا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔