میونسپل کارپوریشن گاندربل کی خواتین کونسلرز نے کہا کہ کچھ دن پہلے سبھی کونسلرز مل کر سیاحتی مقام سونمرگ سیر و تفریح کے لیے گیے تھے جہاں پر لیے گئے ان کے ویڈیو اور تصاویر کو وائس چیئرمین نے سوشل میڈیا پر ڈال دییا تھا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بات ان کے گھر اور رشتے داروں میں ان کی بےعزتی کی باعث بن گئی ہے۔ جس کے خلاف انہوں نے پولیس میں شکایت درج کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن گاندربل کے وائس چیئرمین سجاد احمد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خواتین کونسلرز نے شکایت درج کی ہے اور اسکی پوری تحقیقات کی جائے گی اور قصوروارں کو اسکی سزا ضرور ملے گی۔