ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 تجربہ کار جوانوں کو امر ناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا - Jammu and kashmir News

یکم جولائی سے سالانہ امر ناتھ کا آغاز ہونے جارہا ہے، امرناتھ یاترا کے آغاز میں ابھی ایک مہینے سے زیادہ کا وقت باقی ہے، تاہم اس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔

امر ناتھ یاترا
امر ناتھ یاترا
author img

By

Published : May 13, 2023, 2:08 PM IST

امر ناتھ یاترا

گاندر بل: ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم جولائی سے باضابطہ طور پر سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات کی جائے گی، وہیں اننت ناگ اور گاندربل اضلاع سے گذرنے والی اس یاترا کے لئے تقریبا سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں رجسٹریشن کا آغاز بھی شروع ہوچکا ہے۔

سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے اہم میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سب سے اہم میٹنگ دو روز قبل سرینگر میں منعقد ہوئی ہے۔اس میٹنگ میں ملک کے ہوم سیکرٹری، انٹیلیجنس سربراہ، پولیس سربراہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ مختلف سیکورٹی فورسز کے اعلی افسران نے اپنی اپنی تیاریوں کے تعلق سے ہوم سیکرٹری کو آگاہ کیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیما شستر بل کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایچ بی کے سنگھ نے سیکورٹی کو لے کر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہر بار کی طرح ہم اس بار بھی دیگر سیکورٹی ایجنسیز اور جموں و کشمیر پولیس ساتھ مل کر یاتریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے اور ہمارے جوان اہم مقامات پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس اسپیشل ڈیوٹی کےلئے تجربہ کار جوانوں کا انتخاب کیا ہے، جنہیں یہ سکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے یاتریوں کے ساتھ پیش آنا ہے اور کس طرح سے یاترا کے دوران عام لوگوں سے پیش آنا ہے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 امسال امرناتھ یاترا کیلئے 123 لنگر قائم کیے جائیں گے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوانوں کو کچھ اہم ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ یاترا شروع ہونے میں ابھی وقت ہے تاہم گاندربل ضلع کے انٹری پوائنٹ یعنی ناگہ بل سے ابھی سے ہی سیکورٹی کو سخت کرکے رکھا گیا ہے، تاکہ دشمن کی کسی بھی حرکت کو بروقت سمجھ کر انہیں بھر پور طریقے سے جواب دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.