ETV Bharat / state

گاندربل: این سی لیڈر کی محرم کے پیش نظر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی اپیل - کورونا وائرس

این سی لیڈر شیخ اشفاق نے ضلع گاندربل کے شیعہ اکثریتی علاقوں کا دورہ کرکے انتظامیہ سے محرام الحرام کے متبرک ایام میں انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔

گاندربل: این سی لیڈر کی محرم کے پیش نظر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی اپیل

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 8:40 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شیخ اشفاق نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں شیعہ اکثریتی علاقوں کا دورہ کیا۔

گاندربل: این سی لیڈر کی محرم کے پیش نظر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی اپیل

دورے کے دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ سے شیعہ اکثریتی علاقوں خصوصا ڈب، شالہار اور ٹھوکر پورہ میں محرم الحرام کے متبرک ایام میں عزاداروں کے لیے انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی۔

انہوں نے محرم کے ایام میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی، وہیں انہوں نے صاف صفائی کا خیال رکھے جانے پر بھی زور دیا۔

شیخ اشفاق نے شیعہ اکثریتی علاقوں کے مذہبی رہنمائوں اور اوقاف ممبران سے ملاقات کرکے انہیں پورا تعاون دینے کی بھی یقین دہانی کی۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: عزادارانِ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف

این سی لیڈر نے انتظامیہ سے فوری طور سڑکوں کی مرمت کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس نصب کیے جانے کی بھی اپیل کی۔

نیشنل کانفرنس لیڈر نے محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.