ETV Bharat / state

Food and Supply Employees Association گاندربل میں فوڈ اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب - فوڈ اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن

گاندربل کے ٹاؤن ہال میں فوڈ اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر و یگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔

food and supply Employees Association
food and supply Employees Association
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 1:04 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں فوڈ اینڈ سپلائیز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں جموں و کشمیر کے فوڈ اینڈ سپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ضلع گاندربل کے فوڈ اینڈ سپلائیز کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور ضلع گاندربل کے فوڈ اینڈ سپلائیز ملازموں نے منظور احمد بٹ کو ضلع صدر گاندربل، اور نائب صدر نذیر احمد کمار، پرویز احمد بھٹ کو سکریٹری، زاہد احمد، آرگنائزر اعجاز علی تانترے، پبلسٹی سکریٹری جاوید احمد کمبے، کوآرڈینیٹر ارشاد احمد وانی، جوائنٹ سکریٹری ارشد حسین، آفس سکریٹری مدثر کو نامزد کیا ہے۔ ضلع گاندربل فوڈ اینڈ سپلائیز ایسوسی کے صدر منتخب ہونے پر منظور احمد بٹ نے اس انتخابی میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع صدر منظور احمد بٹ نے مختلف تجاویز پیش کی اور حاضرین کو ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع گاندربل کی یہ دیرینہ مطالبہ تھاکہ ضلع گاندربل میں بھی فوڈ اینڈ سپلائیز ملازمین ایسوسی ایشن کی ایک باڈی تشکیل دی جانی چاہیے اور تمام ملازموں نے مجھ پر اعتبار کر کے مجھے گاندربل کا صدر منتخب کیا گیا اور میری یہ کوشش رہے گی کہ میں ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔ اس موقعے پر اعجاز خان کے علاوہ نائب صدر عبدالقیوم بیگ، جنرل سیکرٹری مسعود احمد نازکی، کنوینر منیر احمد اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقعے پر اعجاز خان نے کہا کہ ہمارا مقصد فوڈ اینڈ سپلائیز ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کی ضلع گاندربل میں باڈی کو تشکیل دینا تھا اس سلسلے میں ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا ک آج ہم نے منظور احمد بٹ کو ضلع گاندربل کا صدر مقرر کیا، اور ان کے ساتھیوں کو بھی عہدے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونین میں جو کام کرنے والے ہزاروں ملازم ہیں ان کے جائز مطالبات کے لیے ہم نے ضلع گاندربل میں باڈی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونین کو کشمیر کے ہر ضلع میں مزید مضبوط کیا جائے گا اور ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Teacher Demand Old Pension Scheme گاندربل میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ’پیدل مارچ‘ احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.