ETV Bharat / state

Eat Right Mela Held in Ganderbal: گاندربل میں ایٹ رائٹ میلے کا انعقاد

میلے کے دوران، محفوظ خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے ایک پینٹنگ مقابلےکا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع گاندربل کے مختلف اسکولزنے حصہ لیا۔ Eat Right Mela Held in Ganderbal

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:37 AM IST

گاندربل میں ایٹ رائٹ میلے کا انعقاد
گاندربل میں ایٹ رائٹ میلے کا انعقاد

آزادی کے 75 سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو ,واکھتون اور ایٹ رائٹ میلہ کو لے کر فزیکل کالج گاڈورہ گاندربل میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون سے فوڈ سیفٹی ونگ آف ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول نے میلے کا انعقاد کیا۔ واکتھون میلہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جس کا افتتاح ڈی سی گاندربل شیامبیر سنگھ نے کیا۔ میلے میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے افسران موجود تھے۔ Eat Right Mela Held in Ganderbal

گاندربل میں ایٹ رائٹ میلے کا انعقاد

میلے میں مختلف محکموں جیسے زراعت، باغبانی، HPMC اور کشمیر ڈویژن کے سرکردہ صنعت کاروں کے فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ مقامی پیداوار کو ظاہر کیا جا سکے اور صارفین میں محفوظ اور صحت مند کھانے کی عادت پیدا کی جا سکے۔ اپنے خطاب کے دوران ڈی سی گاندربل نے سارا اناج، پھلیاں اور گری دار میوے کھانے کے علاوہ موسمی تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے صارفین سے مزید کہا کہ وہ نمک، چینی اور چکنائی والی غذاؤں کے استعمال کا بہت کم استعمال کریں کیونکہ ایسی غذائیں صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر عرفانہ احمد نے اپنے خطاب کے دوران محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور فوڈ بزنس آپریٹرز بالخصوص مینوفیکچرنگ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو اچھی مینوفیکچرنگ اور حفظان صحت کے طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔ میلے کے دوران، محفوظ خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے ایک ثقافتی پروگرام میں ضلع گاندربل کے مختلف اسکولوں کی طرف سے کھانے کی حفاظت پر ایک پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا گیا اور جیتنے والوں کو نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.