گاندربل کے ضلع پنچایت الیکشن آفیسر شفقت اقبال نے آج گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گڈورا کے میٹنگ ہال میں آر اوز، اے آر اوز اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی ڈی سی اور خالی وارڈ کیلئے گنتی کی تیاری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ضلع میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کاؤنٹنگ ہال کی تیاری، سکیورٹی انتظامات، مجسٹریٹ کی تقرری، عملہ کی نشاندہی، کووڈ ۔19 ایس او پیز اور رہنما اصول کے مطابق کووڈ مواد کی دستیابی، ٹریفک مینجمنٹ کے علاوہ مناسب حرارتی/لائٹنگ اور پینے کے پانی کی سہولیات کی دستیابی پر بحث ہوئی۔
گاندربل کے 14 ڈی ڈی سی حلقہ بندیوں اور ایک خالی وارڈ 07- ددرہما غوثیہ کے ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر 2020 کو گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس ای سی، جے اینڈ کے کی طرف سے نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد گنتی کے وقت کے بارے میں امیدواروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔ گنتی ہالوں کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا کہ سات ہالس کی شناخت 7 مرحلوں کے لئے کی گئی ہے اور ہر ہال میں 10 ٹیبلز اور ایک ٹیبلشن ٹیبل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
لاپتہ کشمیری نوجوان کی لاش آسام سے برآمد
ڈی پی ای او نے نوڈل آفیسر (ٹریننگز) پر زور دیا کہ وہ فارمیٹ کو بھرنے اور بیلٹ بکسوں کو کھولنے وغیرہ کے بارے میں گنتی عملہ کو کم سے کم دو ٹریننگ سیشن کا انعقاد کرے۔ سیکیورٹی کے بارے میں اے ایس پی گاندربل نے بتایا کہ گنتی کے عمل کے دوران احاطے اور اس کے آس پاس کے حفاظتی انتظامات مکمل طور پر کئے جائیں گے۔
اے ایس پی گاندربل، اے ڈی سی گاندربل، ایس ڈی ایم کانگن، اے سی آر گاندربل، ڈی ڈی سی الیکشن کے تمام آر اوز / اے آر اوز، آر او / اے آر او یو ایل بی، بائی الیکشن، سی ایم او گاندربل، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گڈورا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گندربل، اور متعدد دیگر متعلقہ اجلاس میں شریک ہوئے۔