ETV Bharat / state

گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالنے کے لیے فرنٹ لائن ورکرس گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا ٹیکہ لگارہے ہیں۔

گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری
گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 2:49 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل علاقے میں ویکسنیشن مہم کے تحت محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ امور صارفین کا عملہ اور پنچ و سرپنچ گھر گھر جاکر عوام کو ویکسینیشن کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔

گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری

مقامی سرپنچ کے مطابق علاقے کے دور دراز علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسینشین کا ٹیکہ دینے کے علاوہ طبی عملہ کی جانب سے ویکسین کے متعلق پھیلائی جارہی افوہوں اور خدشات کو بھی دور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں طبی عملہ اور فرنٹ لائن واریئرس کو کورونا کی خوراک فراہم کرنے کے بعد اب 18 سال عمر سے زائد کے افراد کو کورونا مخالف ویکسین کی خواراک دینے کے لیے ضلع میں کئی ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں وہیں دور دراز علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسینیٹ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: سرپنچ ایسوسی ایشن کے عہدیدارافسران سے ناراض

اُنہوں نے علاقے کے باشندوں خصوصاً 18 سال کی عمر سے زائد افراد کو از خود سامنے آکر کورونا ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.