یوم جمہوریہ کے پیش نظر جہاں پوری وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وہیں وسطیٰ ضلع گاندربل میں بھی سکیورٹی کے مدنظر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ہفتہ کے روز تازہ برف باری کے باوجود سکیورٹی فورسز اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم نے غیر معمولی طور پر ضلع کے مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی چکنگ کی اور اس دوران ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد کے شناختی کارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس ضمن میں ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ضلع پولیس اور سیکورٹی کی جانب سے کی جارہی چیکنگ کے متعلق کہا کہ ’’ یوم جمہوریہ کے پیش نظر گزشتہ کچھ دنوں سے گاندربل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے چار دن سیکیورٹی کے حوالے سے کافی اہم ہیں، اسی لیے ضلع کے تمام رابطہ سڑکوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور تمام گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ اس میں سوار تمام افراد کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔