ETV Bharat / state

گاندربل: 14برس تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی سفارش - تعلیم کے حقوق

ضلع گاندربل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول، گاندربل میں ’’تعلیم کا حق‘‘ کے موضوع پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

گاندربل: 14برس تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی سفارش

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:52 PM IST

اسکولوں میں بچوں کے 100فیصد اندراج کو ممکن بنانے کے حوالے سے ضلع گاندربل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔

پروگرام کے دوران اسکولوں میں بچوں کے 100فیصد اندراج کو ممکن بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں والدین، اساتذہ اور ماہر تعلیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرپرسن تحصیل لیگل سروسز کمیٹی (منصف) گاندربل فخر النسا، ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر گاندربل، ضلع گاندربل کے زونل ایجوکیشنل افسروں نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیم کے حقوق، درپیش مسائل، چیلنجز اور نفاذ سمیت دیگر امور پر مفصل روشنی ڈالی۔

مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ اسکولوں میں غریب طلبہ کے لیے 25فیصد ریزرویشن کا اطلاق عمل میں لائے جانے کی سفارش کی تاکہ ’’معاشی طور کمزور طبقے کے بچے علم کے نور سے محروم نہ ہو سکیں۔‘‘

مزید پڑھیں: گاندربل: ریچھ کے حملے میں دادا، پوتا شدید زخمی

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نے سیشن 2020-2021 کے لیے سماج کے معاشی طور کمزور طبقوں سے وابستہ طلبہ کے 25فیصد ریزرویشن کے نفاذ کے بارے میں مختلف نجی اسکولوں سے بھی معلومات طلب کیں۔

پروگرام کے دوران ایڈوکیٹ ذوالفقار عالم نے 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کو یقینی بنائے جانے کی بھی سفارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.