گاندربل: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے 13 اگست کو جیما بشیر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی Legal Services Authority Ganderbal (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے تین بینچ تشکیل دیے گئے تھے۔ District Legal Services Authority Ganderbal organized National Lok Adalat
یہ بھی پڑھیں:
اس بینچ میں پہلی بینچ کی صدارت جیما بشیر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل اور تبسم سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے بینچ ممبر کی حیثیت سے کی، دوسری بینچ کی صدارت ام کلثوم چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ گاندربل اور وسیم مرزا، منصف/جے ایم آئی سی گاندربل بینچ کی رکن کے طور پر، تیسری بینچ کی صدارت کرتار سنگھ منصف/جے ایم آئی سی کنگن اور ایڈوکیٹ جمال الدین بنچ کے رکن کے طور پر منصف کورٹ کمپلیکس کنگن میں کر رہے تھے۔ District Legal Services Authority Ganderbal
دوسری جانب تبسم، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے مذکورہ قومی لوک عدالت Lok Adalat in Ganderbal کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی تھی۔ اس دوران مجموعی طور پر 541 کیسز کو تصفیہ کے لیے لیا گیا جن میں سے 322 کیسز کو موقع پر ہی خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ اس دوران پچاس ہزار دو سو پچاس روپے مختلف قوانین کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے اور سات لاکھ پچپن ہزار صرف بطور بینک ریکوری رقم وصول کی گئی ہے۔