ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل District Legal Services Authority Ganderbal کے زیر اہتمام معروف سیاحتی مقام مانسبل پارک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Legal Services Authority Holds Awareness Program at Manasbal Parkآگاہی کیمپ میں محکمہ کی سیکریٹری، لیگل سروس اتھارٹی سے وابستہ وکلاء، محکمہ لیبر گاندربل کے افسران، مہیلا شکتی کیندریہ گاندربل کے ارکان، پروجیکٹ منی وائز سی ایف ایل سینٹر کے منیجر،ضلع لیگل سروس اتھارٹی گاندربل سے وابستہ عہدیداران، سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم لاء کے طلبا، سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
آگاہی پروگرام کے دوران محکمہ لیبر کے انسپکٹر اور پینل وکیل ذوالفقار عالم، مہیلا شکتی کیندر گاندربل کے افسران اور پروجیکٹ منی وائز سی ایف ایل سینٹر کے سینٹرمنیجر نے مختلف قانونی پہلوئوں پر خطاب کیا۔ Legal Services Authority Holds Awareness Program انہوں نے لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کے زیر اہتمام اُن اسکیموں کے بارے شرکاء کو جانکاری فراہم کی جو محکمہ لیبر اور دیگر محکموں کی جانب سے عوام کے لیے وضع کی گئی ہیں۔ مقررین نے شرکاء سے ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل، منسوخ شدہ چارجز/فیس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اسکیمیں سماجی تحفظ اور تعلیمی ترقی فراہم کرتی ہیں۔‘‘ Awareness Program at Manasbal Parkاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیبر انسپکٹر نے کہا کہ ’’اگر مزدور / یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں تو وہ معالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’یہ مزدور مختلف ٹھیکیداروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں لیکن تمام مراعات حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنے آپ کو رجسٹر کروانے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’مزدوروں کو جاب کارڈ، آیوشمان بھارت کارڈ، ای شرام کارڈ وغیرہ حاصل کرنا جاگزیر ہے جو سیکشن 12میں لیگل سروسز اتھارٹی ایکٹ میں تجویز کیے گئے ہیں۔‘‘ اس موقع پر ماہی گیروں اور کشتی بانوں نے بتایا کہ بارش اور برف باری کے دنوں میں انہیں پناہ لینے کے لیے کوئی جگہ میسر نہیں ہوتی، انکے مطابق شیڈ یا کمرہ نہ ہونے کی وجہ سے کام کے دوران بارشوں اور برفباری کے دوران انہیں کھلے آسمان تلے رہنا پڑتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے شکارہ مالکان کے لیے اعلان کی گئی مالی امداد انہیں اب تک فراہم نہیں کی گئی ہے ۔