ETV Bharat / state

گاندربل، ناظم دیہی ترقی نے اسکیموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

ڈائریکٹر دیہی ترقی گاندربل ضلع کے دورے کے دوران افسران کے ساتھ کانفرنس ہال منی سیکریٹریٹ میں میٹنگ منعقد کی۔

گاندربل، ناظم دیہی ترقی نے اسکیموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ
گاندربل، ناظم دیہی ترقی نے اسکیموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 8:04 PM IST

گاندربل، ناظم دیہی ترقی نے اسکیموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

گاندربل (جموں کشمیر) : محکمه دیہی ترقی کے ڈائریکٹر، شبیر حسین بٹ، نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر نے ضلع میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج اداروں کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کانفرنس ہال منی سیکریٹریٹ گاندربل منعقدہ میٹنگ کے دوران اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، گاندربل ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے ڈائریکٹر دیہی ترقی کو مختلف اسکیموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مستقل میں طے کیے گئے اہداف کے حصول اور اس کے بارے میں مرتب کی گئی حکمت عملی کے بارے میں بھی ڈائریکٹر کو آگاہ کیا۔ وہیں ڈائریکٹر نے دیہی ترقی محکمہ کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی میں نظم و ضبط کے اہم کردار پر ڈالی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی پروجیکٹس کی بر وقت تکمیل کو ترجیح دیں۔ ڈائرکٹر نے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے مقصد کے بارے میں تفصیل سے متعلقہ افسران کے ساتھ غور و خوض کیا۔

مزید پڑھیں: طبی مرکز چھترگل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے نریگا اور ایس بی ایم کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے محکمہ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے قابل ذکر کاموں کی نمائش اور وقت پر مالی اہداف حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ ڈائریکٹر نے محکمہ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال کریں۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ گاندربل ڈاکٹر بشیر احمد، ایگزیکٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو، بی ڈی اوز اور محکمہ دیہی ترقی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.