ETV Bharat / state

گاندربل: مانسبل - صفاپورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مانسبل - صفاپورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: مانسبل - صفاپورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 2:25 PM IST

ضلع گاندربل کے مشہور صحت افزا مقام مانسبل کے قریب صفا پورہ - مانسبل سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث ہزاروں مسافرین کو دقتوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: مانسبل - صفاپورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

مقامی باشندوں کے مطابق لار - صفاپورہ کے کھیتوں کو سیراب کرنے والی اریگیشن کنال میں دراڑین پڑنے سے کنال کا پانی مانسبل - صفاپورہ سڑک پر آجاتا ہے، جس کے سبب سڑک خستہ ہو چکی ہے۔

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کے باعث بعض اوقات حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو راحت

انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک سے نہ صرف لوگوں کو پریشانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ صحت افزا مقام مانسبل آنے والے سیاحوں کو بھی دقتوں سے گزارنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ آر اینڈ بی سمیت دیگر محکمہ جات سے رابطہ قائم کیا تاہم ان کے مطابق انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ جات اس جانب غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.