ETV Bharat / state

گاندربل: رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

چھترگل کی رابطہ سڑکوں پر تارکول نا بچھائے جانے کی وجہ سے گاؤں میں کوئی سواری گاڑی بھی نہیں آتی ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

dilapidated condition of the roads connecting the Chattergul area
گاندربل: رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 4:06 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن سے 10 کلومیٹر کی مسافت پر واقع چھترگل کے علاقے کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گاندربل: رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

چھترگل علاقے کی رابطہ سڑک پر آج تک تارکول نہیں بچھایا گیا، جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت خراب ہو گئی ہے اور جگہ جگہ گہرے گڑھے بھی ہوگئے ہیں، جبکہ گزشتہ برس بابا نگری کی طرف جانے والی سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے جس سے دیگر سڑکوں پر تارکول بچھانے کی امید جاگی تھی مگر لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دس برس سے متعدد سیاسی رہنماوں نے اور انتظامیہ کی جانب سے سڑک کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ تو کیا جاتا رہا ہے لیکن ان کے دعوے ابھی تک زمینی سطح ہر نافذ نہیں ہوسکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھترگل کی سڑک خستہ حال ہونے سے گاؤں میں کوئی سواری گاڑی بھی نہیں آتی ہے، جس کی وجہ مقامی لوگوں کو اس وقت کافی زیادہ مشکلات کا سمانا کرنا پڑتا ہے جب کسی مریض کو اسپتال لے جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

مقامی لوگوں نے نائب کمشنر گاندربل اور ایل جی انتظامیہ سے سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کرانے کی گزارش کی ہے، تاکہ ان کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.