ETV Bharat / state

گاندربل: ڈیجیٹل انڈیا کا دعوی کھوکھلا

گاندربل ضلع ہیڈکوارٹر سے 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع ناران ناگ علاقہ آج بھی موبائل فون نیٹ ورک سے دور ہے، جس سے یہاں کے باشندوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گاندربل: ڈیجیٹل انڈیا کا دعوہ کھوکھلا
گاندربل: ڈیجیٹل انڈیا کا دعوہ کھوکھلا
author img

By

Published : May 5, 2021, 11:45 AM IST

Updated : May 5, 2021, 1:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ناران ناگ علاقہ آج بھی موبائل فون اور دیگر نیٹ ورک سے دور ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودہ کئی بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارت کو ہم ڈیجیٹل انڈیا بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس دور جدید میں گاندربل ضلع ہیڈکوارٹر سے صرف 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع ناران ناگ علاقہ آج بھی موبائل فون نیٹ ورک سے دور ہے جس سے یہاں کے رہائشی پریشان حال ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں یہاں پر مقیم لوگوں نے اپنے نمائندہ کے ساتھ مل کر کئی بار ٹیلی کام کمپنی اور ڈی سی گاندربل سے بات کی تاہم آج تک اس کا کوئی حل نہیں نکلا، صرف یقین دہانی کرائی گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے، اس علاقے میں مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے، اس کے باوجود بھی حکومت اس علاقے کے ساتھ سوتیلہ سلوک کرتی ہے۔ وہیں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈیجیٹل انڈیا بنانے کا وعدہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیش کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے، لیکن زمینی سطح پر ان کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔

Last Updated : May 5, 2021, 1:28 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.