ڈی آئی جی وسطی کشمیر سلیمان چودھری نے گاندربل ضلع کا دورہ کر کے ضلع میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا 'ڈی آئی جی کو گاندربل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں ناکہ بندی اور ریڈ زون علاقوں کو سیل کرنے کے علاوہ پولیس کی طرف سے کی جارہی کوشش کو دکھایا'۔
انہوں نے کہا 'ضلع کے دیگر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں ضلع میں کیے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا'۔
اس دوران ایس ایس پی گاندربل نے آئی جی کو بتایا کہ ضلع میں اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 56 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اب تک 341 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پورے علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کو عمل میں لانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے پوری کوشش کی جارہی ہے۔
ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 17 ہزار 265 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 543 افراد اس وارئس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔