ETV Bharat / state

گاندربل: ڈی جی پی نے الطاف میموریل پولیس پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا - Police Premier League in jammua and kashmir

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے آج وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ٹی ٹوئنٹی پولیس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

Ganderbal
Ganderbal
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 11:42 AM IST

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے آج وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ٹی ٹوئنٹی پولیس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

گاندربل: ڈی جی پی نے الطاف میموریل پولیس پریمئیر لیگ کا افتتاح کیا
کرکٹ ٹورنامنٹ حال ہی میں بی جے پی رہنما پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار محد الطاف حسین کے نام وقف کیا گیا تھا۔
اس موقع پر آئی جی پی کشمیر وجےکمار، ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال، 115 بٹالین سی آر پی ایف کے سی او پنکج پیٹر شاہ، 118 بٹالین کے سی او انل کمار دھیانی، گاندربل کے اے ایس پی فیروز یحییٰ اور دیگر پولیس افسران، سی آر پی ایف اور سول افسران موجود تھے۔ تقریب کے دوران جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے الطاف حسین اور اُن کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کا سر بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید الطاف حسین نے اپنی جان دے کر اپنا فرض نبھایا ہے۔ ڈی جی پی نے ایس ایس پی گاندربل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندربل پولیس نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر کے نوجوانوں نے اچھے راستے دکھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ہیڈکواٹر کی طرف سے انہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.