سرحدی علاقوں میں رابطے کو زبردست فروغ دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پورے بھارت میں 24 اہم پلوں کا افتتاح کیا اور گاندربل ضلع کے سونمرگ میں 2 پلوں کا بھی افتتاح کیا Defence Minister Rajnath Singh inaugurated 24 bridges۔
وزیر دفاع نے ایل جی منوج سنہا اور دیگر حکام کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پلوں کو وقف کیا۔
اس موقع پر سینئر سیاسی رہنما روحینا شہزاد اور مقامی معززین موجود تھے اور روحینا شہزاد نے بتایا کہ ہم باڈر روڈ آرگنائزیشن کو دل سے سلام کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع گاندربل کے لیے یہ بہت ہی خوش قسمتی کی بات ہے اور ہم سینٹر گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ باڈر روڈ آرگنائزیشن کا جن کی وجہ سے آج دو پلوں کا افتتاح کیا گیاInauguration ceremony of the two bridges in the Sonamarg area
ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو پورے ملک میں 24 اہم پلوں کا افتتاح کیا جن میں گاندربل ضلع کے سونمرگ میں 2 پُل اور بانڈی پورہ ضلع کے گریز میں 1 پل شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے ایل جی منوج سنہا اور بی آر او کے دیگر افسران کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان پلوں کا وقف کیا ہے۔
اس موقع پر سی ڈی آر 32 بی آر ٹی ایف کے کرنل ایم اے خان، OC 122 RCC Dines ، DDC کنگن تسمینہ عادل، سینئر سیاسی رہنما روحینا شہزاد اور جاوید احمد کے ساتھ ساتھ مقامی معززین شہری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : Rajnath Singh Inaugurates BRO Projects: راجناتھ سنگھ نے بی آر او کے 27 پروجیکٹ کا افتتاح کیا
اس موقع پر سی ڈی آر 32 بی آر ٹی ایف، ایم اے خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں اور پل ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کرتے ہیں اور نہ صرف دفاعی نقطہ نظر سے بلکہ سیاحت اور ترقی کے فروغ کے لیے بھی اہم ہیں Promoting Tourism and Development.۔