گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل، نذہت اشفاق، نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ Yanihama link road black toping دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے مختلف علاقوں میں عوام کو ہو رہی مشکلات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈی ڈی سی گاندربل نے ینیہامہ لنک روڈ کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی آسانی ہوگی۔ DDC Ganderbal inaugurates Yanihama link road black topingانہوں نے یقین دہانی کرائی کی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف رابطہ سڑکوں، گلی کوچوں کی مرمت اور کشادگی کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے اور عنقریب ہی اس حوالے سے کام شروع کیا جائے گا۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے رابطہ سڑک کی مرمت و میگڈمائزیشن میں اصول و ضوابط کا لحاظ رکھنے کی متعلقہ افسران سے تلقین کی۔ انہوں نے معیاری مواد کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت پر کام ختم کرنے کی بھی تلقین کی۔ Yanihama link road black toping Inaugurated by DDC Ganderbal