ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا - ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئر پرسن نزہت اشفاق نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئر پرسن نزہت اشفاق نے علاقہ ولی وار میں سڑکوں پر بچھائے جارہے میکڈم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 4:23 PM IST

ضلع گاندربل کے علاقوں کی بیشتر سڑکیں پچھلے برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہیں، جن پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میکڈیم بچھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
اس ضمن میں شہامہ، آلسٹینگ، باکورہ، ناگہ بل کھمبر کی سڑکوں پر میکڈم بچھایا جارہا ہے جبکہ ضلع گاندربل کے کئی علاقوں کی سڑکیں بھی خستہ حال ہوچکی ہے اور ان پر میکڈیم بچھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر، سپرٹینڈنٹ انجینئر، ایگزیکٹو انجینئر سمیت دیگر افسران بھی موجود رہے۔ انہوں نے ولی وار میں بھی سڑکوں پر جاری میکڈم عمل کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئر پرسن نزہت اشفاق نے کہا کہ 'ولی وار کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا اور میں محکمہ تعمیرات عامہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف ولی وار بلکہ دوسرے علاقوں کی بھی خستہ حال سڑک پر میکڈم کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.