ETV Bharat / state

DDC Chairperson Ganderbal Calls on LG: ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل، ایل جی سے ملاقی

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 11:36 AM IST

ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن، گاندربل نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے دوران ضلع کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ Nuzhat Ishfaq Meets LG Manoj Sinha

ڈی ڈی ڈی چیئرپرسن گاندربل، ایل جی سے ملاقی

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والی ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن نزہت اشفاق نے راج بھون، جموں، میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔ ایل جی کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گاندربل کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایل جی کے ساتھ ملاقات کے دوران نزہت اشفاق نے گاندربل کے لوگوں کی جانب سے مختلف ترقیاتی کاموں اور یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے شروع کیے جانے والے مختلف اقدامات کے لیے گورنر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی مطالبات بھی پیش کیے جن میں اکہال، گزہامہ، پاری بل، ٹاکن واری، وائل، چھترگل سمیت دیگر اہم اور بنیادی اہمیت کے حامل پلوں کی تعمیر کے علاوہ گاندربل میں سڑک، پانی، صحت، بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ متعدد علاقوں میں فائر اسٹیشن قائم کرنے کے مطالبات پیش کیے۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Scholars Meet LG کشمیری علماء کے وفد نے منوج سنہا سے ملاقات کی

گاندربل ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن نے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی صلاحیت بڑھانے کے علاوہ HT/LT ترسیلی لائنوں کی بہتری اور کھمبوں کی تبدیلی سے متعلق مسائل کو لیفٹیننٹ گورنر کی نوٹس میں لایا۔ نزہت اشفاق نے گاندربل ضلع میں جاری محکمۂ جل شکتی کی مختلف فلٹریشن اسکیموں کی جلد تکمیل کا بھی مطالبہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل چیئرپرسن کے ساتھ تبادلۂ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یونین ٹیریٹری انتظامیہ لوگوں کی امنگوں کے مطابق تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں حقیقی اور جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.