ETV Bharat / state

Ganderbal Block Diwas پتی یار مقام، گاندربل میں بلاک دیوس کا انعقاد

گورنمنٹ ہائی سکول پتی یار مقام میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں ڈی ڈی سی چیر پرسن اور ڈپٹی کمشنر گاندریل نے منی گام واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ Block Diwas held in Ganderbal

پتی یار مقام، گاندربل میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 4:08 PM IST

گاندربل: ضلع انتظامیہ گاندربل نے گورنمنٹ ہائی سکول پتی یار مقام میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلاک دیوس کی صدارت ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل، نزہت اشفاق، نے کی۔ بلاک دیوس میں مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود اور پی آر آئی ممبران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عوامی وفود، پی آر آئی ممبران نے بلاک دیوس کے دوران افسران کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق لوگوں کی فلاح و بہبود کے مختلف مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ DDC Chairperson Ganderbal Chairs Block Diwas

پتی یار مقام، گاندربل میں بلاک دیوس کا انعقاد

پروگرام میں اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی، اے ایس پی گاندربل، فیروز احمد بیٹی ، ڈی ایف او سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل، تحصیلدار لار، بی ڈی او لار اور دیگر ضلع اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔ بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران پی آر آئی ممبران، مقامی باشندوں نے بہتر سڑکوں، پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، صحت کی بہتر سہولیات اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے متعلق کئی شکایات افسران کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کو یقین دلایا گیا کہ اُن کے مسائل کو فوری طور حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔

مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق نے کہا کہ ’’بلاک دیوس کے انعقاد کا مقصد عوام الناس، پی آر آئیز اور انتظامیہ کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کو آسان بنانا ہے۔ تاکہ ضلع انتظامیہ کی کوششوں سے لوگوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔‘‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو دہلیز پر ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘ اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ان کی اہمیت کے تحت تمام ممکنہ مسائل کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی ہدایات دیں۔

بعد ازاں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر سنگھ نے واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 558.32 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کو مکمل کیا جائے گا۔ سنگ بنیاد کے موقع پر ڈی ڈی سی ممبر لار اے سجاد درانی، ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی ڈویژن گاندربل سمیع اللہ بیگ، سرپنچ منی گام اے بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.