ETV Bharat / state

ولی وار آتشزدگی واقعہ: متاثرین سے نزہت اشفاق اور شیخ اشفاق کی ملاقات

ڈی ڈی سی چیر پرسن گاندربل نزہت اشفاق اور سابق رکن اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار کی جانب سے ولی وار کے آگ متاثرین میں امداد تقسیم کرکے متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی گئی۔

ولی وار آتشزدگی واقعہ: متاثرین سے نزہت اشفاق اور شیخ اشفاق کی ملاقات
ولی وار آتشزدگی واقعہ: متاثرین سے نزہت اشفاق اور شیخ اشفاق کی ملاقات
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 8:31 PM IST

سرینگر میں ڈی ڈی سی چیر پرسن گاندربل نزہت اشفاق اور سابقہ ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے گزشتہ روز لار تحصیل کے ولی وار علاقے میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے متاثر ہوئے افراد کی فوری بازآبادکاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ولی وار آتشزدگی واقعہ: متاثرین سے نزہت اشفاق اور شیخ اشفاق کی ملاقات

نزہت اشفاق اور شیخ اشفاق جبار کی جانب سے متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی جس میں چاول، آٹا و دیگر سامان شامل تھا۔ 19 اپریل کو ہوئے آتشزدگی کے واقعہ میں 3 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ ڈی ڈی سی چیرپرسن اور سابق رکن اسمبلی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے حکومت سے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کےلیے جنگی پیمانہ پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی گاندربل اور دیگر حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرین کی فوری امداد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.