ETV Bharat / state

گاندربل میں فعال معاملات میں اضافہ کے بعد ڈی سی کی عوام کو تلقین

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے 47 ایکٹیو کیسز تھے جبکہ اب ایکٹیو کیسز کی تعداد 52 ہوگئی۔

فعال معاملات میں اضافہ، ڈی سی گاندربل کی ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 5:21 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈی سی گاندربل نے کہا کہ ضلع میں فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کے علاوہ جلدازجلد کورونا کی ویکسین لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ گاندربل میں 18 سے 44 برس کی عمر کی 64 فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کی جا چکی ہے، وہیں صد فیصد ویکسینیشن کا ہدف بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ ڈی سی گاندربل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ضلع میں فعال مثبت کیسز کی تعداد کل 47 تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ کنگن بلاک میں ہوا ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات سونا مرگ اور مانسبل ویک اینڈ پر سیاحوں کے لیے بند رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کے علاوہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقیدن کی۔ ڈی سی گاندربل کے مطابق بعض مقامات پر ابھی بھی لوگ کورنا مخالف ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں، انکے مطابق ایسے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں روانہ کرکے لوگوں کو ویکسینشن کے فوائد سے آگاہ کرنے کے علاوہ انکے شکوک و شبہات کو دور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ ڈی سی کی عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین

انہوں نے عوام سے محکمہ صحت کا تعاون دینے اور وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ ڈی سی گاندربل نے کہا کہ ’’وائرس کو روکنے اور ممکنہ تیسری لہر کو ٹالنے کے لیے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسینیشن کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.