گاندربل (جموں کشمیر) : گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنر، شیا بھیر سنگھ نے یہاں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران، ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت محکمہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی جانب سے حاصل کردہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے دکش کسان پورٹل پر آن لائن سروے اور اہل کسانوں کے اندراج کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔
میٹنگ کے دوران سبھی محکمہ جات نے اپنی اپنی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا جس میں منصوبے پر عمل در آمد، فائدہ اُٹھانے والوں کی منظوری، بینکنگ کنکشن سرگرمیوں کی ہم آہنگی اور درخواستوں کی پروسیسنگ جیسے پہلوؤں کی تفصیل پیش کی گئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک مضبوط اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کے قیام میں ایچ اے ڈی پی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی کسانوں کی مدد میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فارم کمیونٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لئے منصوبے پر موثر عمل آوری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: Irrigation Canal Caves in Ganderbal : نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش
ڈی سی گاندربل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایچ اے ڈی پی کی عمل آوری کو ہموار بنائیں تاکہ دیرپا زرعی ترقی کے لئے اس کے فوائد کو بہتر بنانے کا عزم حاصل کیا جا سکے۔ شیامبیر سنگھ نے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور افسران پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں ضرورری اقدامات اٹھائیں تاکہ تمام مستحق کاشت کاروں کو اس پروگرام کے تحت شامل کیا جا سکے اور انہیں ان اسکیموں کے بارے میں مفصل جانکاری دی جا سکے۔