ETV Bharat / state

ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی میں تقرریوں پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس - etv bharat urdu

میٹنگ کے دوران سی ایم او گاندربل نے آگاہ کیا کہ جنرل نرسوں، فارماسسٹس، کونسلرز، سسٹر ٹیوٹر، لیب اسسٹنٹ وغیرہ سمیت مختلف زمروں میں این ایچ ایم کے تحت مختلف اسامیاں پُر کی جائیں گی جس کے لئے ضلع کے مختلف امیدواروں نے درخواست دی ہے۔

ڈی سی گاندربل نے ضلع میں این ایچ ایم کے تحت بھرتیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Dec 29, 2020, 11:00 PM IST

ڈپٹی کمشنر گاندربل، شفقت اقبال جو چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھی ہیں، نے آج ضلع میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت عملے کی تقرریوں سے متعلق طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

ڈی سی گاندربل نے ضلع میں این ایچ ایم کے تحت بھرتیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

اس میٹنگ میں سی پی او گاندربل، سی ایم او گاندربل، ایگزیکٹو انجینئر آر ڈبلیو گاندربل، ای او بلدیہ، ایگزیکٹو انجینئر جلشکتی گاندربل، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ، بی ایم اوز، بی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل، پروگرام منیجر ایچ او پی وایل گاندربل نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران سی ایم او گاندربل نے آگاہ کیا کہ جنرل نرسوں، فارماسسٹس، کونسلرز، سسٹر ٹیوٹر، لیب اسسٹنٹ وغیرہ سمیت مختلف زمروں میں این ایچ ایم کے تحت مختلف آسامیاں پُر کی جائیں گی جس کے لئے ضلع کے مختلف امیدواروں نے درخواست دی ہے۔

اہلیت، انتخاب کی تاریخ، اہلیت کی ضرورت، عمر، ڈومیسائل، زمرہ بکنگ، وغیرہ جیسے بھرتی قوانین کے مختلف پہلوؤں پر بحث ہوئی۔

انتخاب کے معیار کے قواعد پر مکمل گفتگو کے بعد، ڈی سی نے طے شدہ ہدایات کے مطابق سلیکشن کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ سلیکشن کا عمل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام پائے۔

درخواست دہندگان کے انٹرویو کی تاریخ کے حوالے سے، ڈی سی نے سی ایم او سے کہا کہ اس کوذرائع ابلاغ کے ذرائع وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے ۔

Last Updated : Dec 29, 2020, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.