گاندربل: جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں سی آر پی ایف 118 بٹالین گنڈ گاندربل نے آج ایسے تین خاندانوں کی مدد کی جنہوں نے پائیدار روزی روٹی کے لیے مددگار ہیلپ لائن کے ذریعے فورس سے رابطہ کیا تھا۔ سری نگر سیکٹر سی آر پی ایف کے زیر اہتمام 118 بٹالین سی آر پی ایف نے آج گنڈ، ضلع گاندربل میں اپنے یونٹ ہیڈکوارٹر میں میں لوگوں کو مدعو کیا اور انہیں اپنی روزی روٹی کے لیے ضروری آلات فراہم کیے ہیں۔ بے سہارا خاندانوں کو بڑھئی کے لیے درکار آلات اور سلائی مشین فراہم کی گئی اور ایک پروقار تقریب میں معذور افراد میں سے ایک کو وہیل چیئر دی گئی۔
اس کے علاوہ یونٹ ہیڈکوارٹر کے آس پاس رہنے والے چند شہریوں کو اس موقع پر ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پروگرام کی صدارت یونٹ کے سینئر افسران کی موجودگی میں کمانڈنٹ ایس ایس یادو نے کی۔ فورس کے اچھے کام کو دیکھنے کے لیے اس موقع پر معزز مقامی شخصیات بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس بٹالین کے کمانڈنٹ جیسے افسر کی ضرورت ہے، جس کی بدولت غریب لوگوں کی مدد ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ علاقہ سردی کے چھ مہینے تقریبا بند رہتا ہے ،جس کی وجہ سے اس علاقے میں غربت بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:JK Court on Army آرمی یونٹ کو درختوں کی کٹائی پر مقدمہ کا سامنا
افسر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں اس طرح کے مدد کی ضرورت محسوس ہوگی تو وہ سی آر پی ایف کے ان جانباز افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس دوران بٹالین کے کمانڈنٹ ایس ایس یادو نے کہا کہ ہم نے اس سال اب تک سی آر پی ایف مدد گار کے تحت تین خاندانوں کی مدد کی ہے اور آج ایک مرتبہ پھر سے اس طرح کی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ایسے لوگوں کی مدد کرکے انہیں خود مختار بننے کا موقع فراہم کیا جائے۔