ضلع انتظامیہ نے جمعہ کے روز ضرورت مند افراد کے لیے الیکٹرانک پاس سروس کا آغاز کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع کے مریضوں، ملازمین اور پھنسے ہوئے افراد اپنی اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے الیکٹرانک پاس سروس کا آغاز کیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے کہا کہ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورت مند افراد جنہیں پاس کی ضرورت ہو، وہ این آئی سی کی ویب سائٹ http://ganderbal.nic.in کے ذریعے فارم بھر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاس حاصل کرنے کے لیے ذاتی تفصیلات وغیرہ خصوصاً موبائل نمبر اور ایمیل ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
اس تعلق سے موبائل فون اور ای میل آئی ڈی پر ایک کنفرمیشن پیغام آئے گا، جس کے بعد پاس موبائل اور ای میل پر بھیجا جائیگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ لوگوں کی ضرورت اور سماجی دوری کو مدے نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے