ڈپٹی کمشنر گاندربل نے آج کہا کہ گاندربل کے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن (جی سی پی ای) گدورہ میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جسے ضلع میں انتظامی قرنطینہ مرکز کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔
ڈی سی نے یہ بات کالج کے اپنے دورے کے دوران کہی جہاں 19 طلباء کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جو حال ہی میں بنگلہ دیش اور ریاست جموں و کشمیر کے مرکز سے باہر دیگر مقامات سے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ان طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی پوری کشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 مثبت کیسز پائے گیے ہیں جن میں سے وادی کشمیر میں 14 جبکہ جموں خطے میں 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔