جموں و کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ ہوئی بارشوں کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ وہیں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقے میں دورانِ شب بادل پھٹنے اور موسلادھار بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
پانی کے تیز بہاؤ سے رابطہ سڑک پر بنے پل سمیت کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق وتہ لار میں موجود کنال پر ناجائز قبضہ کرنے کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کے اچانک اور تیز بہاؤ کے سبب کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ پانی ان کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا جس نے کافی تباہی مچادی۔
مزید پڑھیں: شوپیاں: گئو شالہ سے مشکوک بیگ کی برآمدگی سے سنسنی
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو ہٹانے کے لئے انہوں نے کئی بار انتظامیہ حتیٰ کہ گورنر انتظامیہ سے بھی رجوع کیا تاہم ان کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سبب ’’فلیش فلڈ‘‘ نے ان کے علاقے میں تباہی مچادی۔