گاندر بل: بھارتی فوج نے جموں کشمیری میں خواتین کرکٹرز کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے چنار ویمن T-20 کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا، جس راجستھان اترپردیش سمیت کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آج کھیلے گئے فائنل میچ میں راجستھان ٹیم نے چنار ویمن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ Chinar Women T20 Cricket League
میچ کے تعلق سے ایک فوجی افسر نے کہاکہ فوج باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی شناخت اور مسابقتی جذبے کو ابھارنے کے لیے چنار ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ کا کیا۔ انہوں نے کہاکہ فوج کے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہتے ہوئے تعریف کی۔
چنار ویمن T-20 کرکٹ لیگ کا خطاب راجستھان کے نام اس تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز سپورٹس گاندربل اور مقامی میڈیا کے تعاون سے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یو پی اور راجستھان سمیت پورے کشمیر ڈویژن کی کل 12 خواتین کرکٹ ٹیمیں اس ٹورنا منٹ میں حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ چنار ویمن T-20 کرکٹ لیگ 24 راشٹریہ رائفلز کی طرف سے خواتین کرکٹرز کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے، تاکہ باصلاحیت کرکٹر اپنی صلاحیت کو نکھار سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے اعلان نے مقامی آبادی اور خاص طور پر کرکٹ کے شائقین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 'خاتون کرکٹ لیگ کی ٹیم کو سچن و عرفان کی مبارک باد'