اطلاع کے مطابق اس پارک کا قیام چند سال قبل عمل میں لایا گیا تھا اور اس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اس پر کافی پیسہ بھی خرچ کیا گیا تھا، جب کہ حقیقی معنوں میں یہ پارک کافی خوبصورت ہے اور اس پارک میں کچھ لمحات گزارنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ آکر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تاہم اس پارک میں موجود جو جھولے متعلقہ محکمہ نے چند سال پہلے نصب کیے تھے، ان کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، جب کہ اس پارک میں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں بچے جھولہ جھولنے کی خاطر آرہے ہیں، لیکن ان جھولوں کی حالت کافی حد تک خستہ حال ہوچکی ہے اور جس کی وجہ سے کبھی بھی اس پارک میں کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ اس کی دیکھ ریکھ محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہمیں بھی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے کر ان جھولوں کی قدر کرنی چاہیے، کیونکہ یہ عوام کی پراپرٹی ہے اور عوام کا حق بنتا ہے کہ اس پارک اور اس میں موجود جھولوں کی دیکھ ریکھ کی جائے۔
مزید پڑھیں:گاندربل مانسبل جھیل کے کنارے ڈرامہ پروگرام کا انعقاد
ساتھ ہی مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ سے گزارش کی ہے کہ ان جھولوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے ورنہ وہ دن دور نہیں جب اس پارک میں موجود جھولوں کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔