ETV Bharat / state

گاندربل: چھترگل بالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 5:54 PM IST

Updated : Apr 4, 2021, 8:07 PM IST

ایک طرف مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ترقی کے بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں وہیں، اس دور جدید میں چھتر گل بالا جو کہ ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں واقع ہے، وہاں کے لوگ بنیادی سہولیات جیسے، پانی، سڑک اور بجلی سے محروم ہیں۔

گاندربل: چھترگل بالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان
گاندربل: چھترگل بالا میں بنیادی سہولیات کا فقدان

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے پہاڑی علاقے چھترگل بالا کی آبادی بنیادی سہولیات جیسے پانی بجلی سڑک سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گرچہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہاں کی ترقی پی ایم وائی اسکیم کے تحت کرائی گئی، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس اسکیم کے تحت آنے والے فنڈز کو حکومت نے اب تک واگزار نہیں کیا ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

علاقے کے سرپنچ عطا محمد نے کہا کہ 'جس وقت کشمیر میں سرپنچ الیکشن میں ہوئے، اس وقت اس علاقے سے کوئی بھی شخص ووٹ ڈالنے کے کو تیار نہیں تھا۔ لیکن ہم نے حکومت کے بھروسے ان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ نے جو پی ایم وائی اسکیم کے تحت مکان بنانے کے لیے درخواست دی ہیں، آپ کے لیے یہ فنڈز واگزار کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'لوگوں نے اس وعدے کے بعد گرچہ ووٹ ڈالے، لیکن حکومت مکان بنانے کے لیے ابھی تک فنڈز واگزار نہیں کر رہی ہے'۔

سرپنچ نے کہا کہ 'ہم لوگوں کے سامنے لاجواب ہو چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 'اگرچہ حکومت اس اسکیم کے تحت جموں کے تمام اضلاع میں فنڈز واگزار کر رہی ہے، لیکن اہالیان کشمیر کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیوں کر رہی ہے'۔
اس تعلق سے علاقے کی ایک خاتون نے کہا کہ' جب سے یہ علاقہ وجود میں آیا ہے تب سے لے کر اب تک یہ علاقہ بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اس کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے'۔

Last Updated : Apr 4, 2021, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.