ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 سی ای او امرناتھ شرائن بورڈ نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا - امرناھ شرائن بورڈ سی ای او دورہ بالتل

رواں برس یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے امرناتھ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شدومد سے جاری ہیں۔ اس بار امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست تک جاری رہے گی۔

ceo-sasb-visits-baltal-reviews-preparations-for-sanjy-2023
سی ای او امرناتھ شرائن بورڈ نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا
author img

By

Published : May 31, 2023, 8:55 PM IST

سی ای او امرناتھ شرائن بورڈ نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

گاندربل: لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری امرناتھ شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، نے بدھ کے روز بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ موصوف نے وہاں امرناتھ یاترا 2023 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ سی ای او نے بیس کیمپ بالتل اور راستے میں یاتریوں کی سہولیات کے لیے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا جس میں صفائی کے اقدامات، بجلی اور پانی کی فراہمی، پارکنگ کی جگہیں، صحت کی خدمات، شیلٹر شیڈز کی تعمیر، سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات شامل ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سی ای او کو بالتل بیس کیمپ میں مختلف سہولیات، لنگر، یاتری رہائش کے لیے خیمے اور دیگر تنصیبات کے بارے میں جانکاری دی۔سی ای او نے ٹٹو اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ رجسٹریشن کو بھرپور طریقے سے کریں اور وقت کی بنیاد پر پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں تاکہ آر ایف آئی ڈی کارڈز تیار کیے جا سکیں اور سروس فراہم کرنے والوں کو بروقت تقسیم کیے جا سکیں۔

صفائی کے اقدامات کے بارے میں اے سی ڈی گاندربل نے بیس کیمپ بالتل اور راستے میں یاتریوں کی سہولت کے لیے صفائی کی خدمات کی تیاری کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے لیے بیت الخلاء کے انتظام کے لیے اقدامات کیے جائے رہے ہے اور اس کے لیے صفائی کے کارکنان، سپروائزرز اور دیگر عملہ بھی ڈیوٹی پر مہا رکھا جائے گا۔ امرناتھ ٹریک کی روشنی اور بجلی کی فراہمی کے منظر نامے پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل نے بتایا کہ بجلی کا منصوبہ پہلے سے موجود ہے اور دومیل تک بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیک اپ جین سیٹوں کو شناخت شدہ مقامات پر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کیلئے صحت کی جانچ کے لیے خصوصی مرکز مختص، ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں

سی ای او امتناتھ شرائن بورڈ نے محکمہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے حساس مقامات پر آکسیجن بوتھ کے قیام کے علاوہ مختلف مقامات پر مراکز صحت کے بروقت قیام پر زور دیا گیا۔ اس دوران بی ایم او گنڈ نے بتایا کہ بالتل میں 100 بستروں والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کی تنصیب کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ سی ای او نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے قریبی تال میل میں کام کرے اور یاترا کے لیے پہلے سے ہی مناسب انتظامات کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.